فضائی حملے

امریکا اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے، متعدد شہری جاں بحق

ویب ڈیسک: امریکا اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے میں متعدد شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
امریکا اوربرطانیہ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یمن میں فضائی حملوں کےدوران حوثی ملیشیا کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،
حملوں میں حوثی میزائل سسٹم، لانچرز اور ہتھیاروں کے ذخائر کو تباہ کیا گیا۔
حملوں کے ردعمل میں حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی مدد کو آنے والے جہازوں پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
حوثی فوج نے حملوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کاجواب بڑا دردناک ہوگا،
حوثی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ خطے میں صیہونی اجارہ داری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اس کیلئے جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں، اپنےمقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پرحماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مستقل بمباری سے مشرق وسطیٰ میں اس تنازعے کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہ اجتماعی کارروائی حوثیوں کو واضح پیغام دیتی ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی جہاز رانی اور بحری جہازوں پر اپنے غیر قانونی حملے بند نہیں کرتے تو مزید نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک