مولانا فضل الرحمن

جیل میں پڑا شخص تہذیب کا دشمن ہے‘مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جیل میں پڑا شخص تہذیب کا دشمن ہے‘ روزانہ کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمات آ رہے ہیں۔
بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بد امنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ‘امن ہوگا تو جان اور مال دونوں محفوظ اور خوشحالی آئے گی‘ افغانستان خوشحال تھا لیکن بد امنی اور بیروزگاری نے تباہ کر دیا
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا ، اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق آئین کا کوئی شک نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں پڑے شخص کی پرواہ نہ کرے یہ تہذیب کا دشمن ہے‘روزانہ کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمات آ رہے ہیں وہ کہا کرتے تھے کہ جیل میں کسی کو سہولیات نہ دی جائیں اور آج وہ خود مطالبات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی صدر 5سال بعد سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے