نواز شریف کو پختونوں سے معافی مانگنی ہوگی‘بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءبیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ نواز شریف کو پختونوں کو بے وقوف کہنے پر پختونوں سے معافی مانگنی ہوگی، مولانا نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی ہے۔
بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی‘انتخابات ہارنے پر نواز شریف کہے گا کہ ہمیں کیوں بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو ایک ہزار سال جیل میں رکھیں تو بھی وہ اصولوں پر سودا بازی نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے عدت نکاح کیس میں ججز نے اپنے وکلا مقرر کئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نکاح پڑھانے والا مولوی اور دیگر گواہوں سے زبردستی بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا گیا ، انتخابات ہارنے پر نواز شریف کہے گا کہ ہمیں کیوں بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے منشور میں پارلیمان کی بالادستی کی بات نہیں کی ، نواز شریف پختونوں کو بے وقوف کہنے پر پختونوں سے معافی مانگے، مولانا نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا