چین، آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنا دی گئی

ویب ڈیسک: آسٹریلوی مصنف کو 4 سال بعد سزائے موت سنا دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ہینگ کو 2019ء میں گوانگزو ایئر پورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ آسٹریلیا جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق 57 سالہ یانگ ہینگ آسٹریلوی شہریت رکھتے ہیں اور وہ چین کی وزارت دفاع میں بھی کام کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے چین کے طرز حکومت اور سکیورٹی معاملات پر کھل کر تنقید کی۔
گرفتاری کے بعد آسٹریلوی مصنف ڈاکٹر یانگ ہینگ پر جاسوسی کے الزام کے تحت کیس بند عدالت میں چلایا گیا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت