لکی مروت، پولیس کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل کی ہدایت جاری

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں عام انتخابات کے حوالے سے پولیس کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل کی ہدایت جاری کر دی گئِ ہے۔
ذرائع یے مطابق جنرل الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کے زیر صدرات اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔
اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ نفرت انگیز الفاظ کے استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھِی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، کلاس فور کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑ گیا