موبائل سروس

موبائل سروس کئی گھنٹوں کی معطلی کے بعد بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک :ملک بھر میں موبائل سروس کئی گھنٹوں کی معطلی کے بعد اب بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بند ہونے والی موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گی۔
وزارت داخلہ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز بحال ہونا شروع ہوگئے۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی تھی جبکہ اسلام اآباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے ساتھ ہی تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی