بچہ جاں بحق

رستم میں ٹریکٹر کو حادثہ ‘ بچہ جاں بحق‘3افراد زخمی

ویب ڈیسک :رستم میں ٹریکٹر کو حادثہ‘ ایک بچہ جاں بحق‘3افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رستم کے علاق پیشکنڈﺅ میں پیش آیا جہاں ٹریکٹرسڑک سے نیچے گہرائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جا ںبحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔
ریسکیو 1122 میڈیکل نے فوری امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
جاں بحق بچے کے نام عامر عمر 5سال جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ سراج اللہ، 6 سالہ علیشہ اور 8 سالہ ملیحا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیکا ایکٹ میں ترمیم، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری