آفتاب عالم کو برتری

کوہاٹ: پی کے 90سے آزاد امیدوار آفتاب عالم کو برتری

ویب ڈیسک :کوہاٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90سے آزاد امیدوار آفتاب عالم نے کامیابی حاصل کرلی ۔
حلقے کے 144پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوارآفتاب عالم نے 41043 ووٹ لے کر اپنی مد مقابل امیدوار پر برتری حاصل کرلی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار33785 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
پی کے 90 درہ آدم خیل کے 25 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 72 ہزار 819 کی سطح پر آ گیا