پاکستانی سیاست میں مثبت رجحان پنپنے لگا

ویب ڈیسک: پاکستان کی سیاست میں مثبت رجحان پنپنے لگا ہے۔ الیکشن 2024ء میں ایسے کئی اپ سیٹ آئے جنہیں دیکھ کر سیاسی مخالفین میں قطع تعلق کا گمان ہونے لگا لیکن صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے سیاست دانوں نے مثبت سوچ کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق پی کے 83 پر شکست کھانے کے بعد اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور اس حلقہ کے کامیاب آزاد امیدوار مینا خان کو مبارکباد دینے پہنچ گئیں۔ اس دوران انہوں نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تنماوں کا اطہار کیا۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عاطف خان سے شکست کھانے کے بعد نہ صرف اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی رکنیت سے اپنا استعفیٰ پیش کیا بلکہ انہوں نے مدمقابل فاتح امیدوار کو مبارکباد بھی دی۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے بھی سردار لطیف کھوسہ سے شکست کھانے کے بعد انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کی۔
ان کے علاوہ کئی اور بھی ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی شکست تسلیم کی بلکہ اس کے ساتھ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد بھی دی۔ ان کے اسی رویئے سے پاکستان کی سیاست میں مثبت رجحان پنپتا دکھائی دیتا ہے جس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص نام فائنل کرلیا