خدشات مسترد

پاکستان نے انتخابات پر عالمی برادری کے خدشات مسترد کردیئے

ویب ڈیسک :پاکستان نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے عام انتخابات سے متعلق عالمی برادری کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پر امن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکا، برطانیہ، اقوام متحدہ کے خدشات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو دیکھا ہے، انتخابی مشق نے ظاہر کیا ہے کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، پولنگ کے دن دہشتگردی سے بچنے کے لیے صرف موبائل سروس کو معطل رکھا، غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گردی کے نتیجے میں سنگین سیکیورٹی خطرات سے نمٹا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیانات لاکھوں پاکستانیوں کے ووٹ کےحق کے آزادانہ استعمال کو تسلیم نہیں کر رہے، بیانات ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں نے عام انتخابات پر امن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیے، بعض بیانات انتخابی عمل کی پیچیدگی کو مدنظر نہیں رکھتے، بیانات لاکھوں پاکستان کے ووٹ کے حق کے آزادانہ اور پرجوش استعمال کو تسلیم نہیں کر رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مستحکم جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا، انتخابی مشق نے ظاہرکیاکہ بہت سےمبصرین کےخدشات غلط تھے، پاکستان ایک متحرک جمہوری نظام کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل نے پارٹی کی موجودہ قیادت کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا