ضمانت میں توسیع

9 مئی مقدمات: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جہاں علیمہ خان اور عظمی خان پیش ہوئیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلاءکو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 22 فروری تک توسیع کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو بھی تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی گالا ڈنر میں خصوصی شرکت