کرکٹ میچ

پشاور، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 2 افراد جاں بحق، بچے سمیت 5 زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرے کے گھر شکایت لے کر پہنچے تو فائرنگ کی گئی۔
پولیس حکام کے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے