نوازشریف اور آصف زرداری کی حکومت سازی کیلئے آج ملاقات متوقع

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری اور نوازشریف کی جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی تھی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کر کے پھر قدم آگے بڑھایا جائے گا جبکہ دوسری طرف آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ملاقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔
سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، آصف زرداری بھی جلد اسلام آباد پہنچیں گے۔
حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں کسی قسم کا اتفاق رائے نہ ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی گالا ڈنر میں خصوصی شرکت