جے یو آئی اجلاس

انتخابی نتائج پر تحفظات، جے یو آئی کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: جے یو آئی (ف) نے مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظماء کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظماء کا اہم اجلاس 14 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا،
اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، اجلاس میں انتخابی نتائج سمیت آئندہ کی صورتحال پر غور وفکر کیا جائے گا۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، بندر بانٹ کی گئی، ہمیں دیوار سے لگایا گیا، بھرپور مقابلہ کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی صرف 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، این اے 28 پشاور سے نور عالم خان اور این اے 40 شمالی وزیرستان مصباح الدین منتخب ہوئے ہیں۔
این اے 260 وارشک سے محمد عثمان بدینی اور این اے 265 پشین سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید