امریکی مسلم رکن

ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، امریکی مسلم رکن اسمبلی

ویب ڈیسک: خاتون امریکی مسلم رکن اسمبلی راشدہ طلیب نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔
پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں مداخلت اور چھیڑ چھاڑ کے بغیر اپنے قائدین کا انتخاب کرنے کا پورا پورا حق ہونا چاہئے اور امریکہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے ٹیکس کسی ایسے شخص کے پاس نہ جائیں جو اس کو نقصان پہنچائے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں انتخابی نتائج کو اس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات نہیں ہو جاتیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی جمہوریت کی حمایت میں فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول، رینکنگ ممبر گریگوری میکس سمیت مسلم رکن الہان عمر سمیت متعدد ارکان اسمبلی نے پاکستان میں انتخابی نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول نے ارکان اسمبلی کے پاکستان میں الیکشن نتائج سے متعلق سخت بیانات کے پیش نظر جوبائیڈن حکومت اور کانگریس سے ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں اور بیلٹ ٹمپرنگ کے سخت خدشات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسلم رکن اسمبلی الہان عمر نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے الیکشن میں بدانتظامی کے متعدد الزامات کی معتبر اور آزاد تحقیقات تک انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر