پی ٹی آئی احتجاج

ملک بھر میں پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج کو تھانوں کی سطح پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس تھانے کی حدود میں مظاہرین جمع ہوں یا ریلی نکالیں وہیں سختی سے روکا جائے۔
پولیس نے ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر شیلنگ شروع کر دی جبکہ صحافیوں کو بھی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
لاہور میں این اے 119 سے امیدوار شہزاد فاروق کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کا دھرنا جاری ہے۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج میں ردو بدل کرنے/انہیں غیر قانونی تاخیر کا شکار کرنے/تحریک انصاف کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے والے ریٹرننگ افسران کے خلاف آج اتوار کو بھرپور مگر نہایت منظّم اور پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا