وطن واپس

2627 مزید افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق 07 سے 11 فروری تک مزید 2 ہزار 627 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،
اعداد وشمار کے مطابق واپس جانے والوں میں 973 مرد، 643 خواتین اور 1011 بچے شامل ہیں۔
پاکستان سے افغانستان روانگی کے لئے 112 گاڑیوں میں 183 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اعداد وشمار کے مطابق 11 فروری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 86 ہزار 959 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک