عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 4روپے 40 پیسے مہنگی کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 4روپے 40 پیسے مہنگی کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں آئندہ 3ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 40 پیسے اضافے کا کہہ دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے حالیہ دائر درخواست کے مطبق سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں صارفین پر اضافی 82ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا 14 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
یاد رہے کہ نیپرا کی جانب سے دائر درخواست کے متن میں وزارت توانائی نے لکھا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے9ارب 44 کروڑ جبکہ پشاور الیکٹرک سپلائی 11 ارب 60 کروڑ جبکہ میپکو نے 15 ارب، لیسکو نے 15 ارب 10 کروڑ جبکہ کیسکو نے 10 ارب اضافہ مانگا ہے۔
یاد رہے کہ بجلی 4روپے 40 پیسے مہنگی ہونے سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مل گیا