پشاور زلمی

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی خصوصی ”خیبر ایڈیشن“ کٹ لانچ

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ اسٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل 9کے لیے خصوصی خیبرایڈیشن کٹ لانچ کردی. ہوم اینڈ اوے کٹ کو سی جی آئی ٹیکنالوجی کے زریعے تاریخی باب خیبر پر جدید ٹیکنالوجی کے زریعے لانچ کیا گیا۔
پی ایس ایل کی ‘خیبر ایڈیشن کٹ کو باب خیبر سے منسک کرنے کا مقصد خیبر پختونخوا کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ، اپنے فینز کا آنیوالے سیزن کے لیے جوش بڑھانا ہے اور ساتھ ہی آنیوالے سیزنز میں اپنے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم

پشاورزلمی خیبرپختونخوا اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی اور خیبرایڈیشن پلئینگ ہوم اینڈ اوے اینڈ ٹریننگ کٹ، باب خیبر اور ارباب نیازاسٹیڈیم سے جوڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
ساتھ ہی اس عزم کا اظہار بھی ہے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلےفینز کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہے ۔
پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبرپختونخوا کے کلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار