پی ٹی آئی پارلیمنٹرین اتحاد

پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے اتحاد کی خبروں کی تردید کردی

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف اور پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے ضیا اللہ بنگش نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ ہوا تو پارٹی چیئرمین پرویز خٹک ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب اسد قیصر کے ہمراہ اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرنے والے بیرسٹر سیف نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرنز کے ساتھ حکومت بنانے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کے دوران میں موجود تھا، ہم نے صرف یہ کہا تھا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہمیں ایسی جماعتوں سے رابطہ کرنا ہے جو انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلا رہی ہیں یا ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی