پی ٹی آئی احتجاج

خیبر پختونخوا :پی ٹی آئی احتجاج کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات، گزشتہ 6 دنوں سے صوبے کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے گزشتہ دو دنوں سے چارسدہ روڈ بلاک جبکہ پشاور اور اسلام آباد موٹر وے بھی 3 دن سے بند ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی موجودگی میں حیات آباد پر کیے جانے والے احتجاج کے باعث معمولات زندگی متاثر ‘ پشاور پریس کلب، گرینڈ ٹرنک روڈ پر بھی احتجاج جاری ہے جس کی قیادت کامران بنگش کررہے ہیں ۔
احتجاجی مظاہرین کی جانب سے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے، سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی