ایبٹ آباد، گلیات میں‌ دو روز سنو فیسٹیول دیکھنے سیاحوں کا رش امڈ آیا

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات کی حسین وادیوں میں دو روز سنو فیسٹیول دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نتھیاگلی پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کی جانب سے فیسٹیول میں سیاحوں کے لیے فری گیم سمیت میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ دو روزہ تقریبات اج اور کل جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق مقامی اور باہر سے آنے والے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے یہاں آتی ہے۔
دو روز سنو فیسٹیول کے موقع پر یہاں کھانے کے سٹال، جھولے لگائَ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ محفل موسیقی میں مقامی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ماحول گرما دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے