خیبرپختونخوا میں حکومت سازی

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے نو منتخب ممبران کا اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے نو منتخب ممبران اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ۔
سپیکر ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کرینگے جس میں صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی ڈویڑنل وائز فارمولہ پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں 15 وزراءاور 5 مشیران ہوں گے‘پہلے مرحلے میں 10 معاونین خصوصی مقررکئے جانے کاامکان ہے۔
حتمی نتائج آنے تک تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش مشیربرائے وزیر اعلیٰ ہوں گے‘ تیمور جھگڑا کو صحت، شکیل خان کو ریونیو اور مشتاق غنی کو تعلیم کے قلمدان دیئے جانے کاامکان ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قلمندان دینے والوں میں کامران بنگش،اکبرایوب، عارف احمد زئی سرفہرست‘ابتدائی فہرست میں خلیق الرحمان ،فضل الہی،منا خان،قاسم،شکورخان اورڈاکٹراسراد مہمندکانام بھی شامل ہے ۔
کابینہ میں سوات کے تین ممبران میں دو،ہزارہ اورہری پورکوبھی ایک ایک عہدہ دئیے جانے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین