اندھے قتل کا ڈراپ سین

پشاور میں بوری بندش نعش کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،3ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک:تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پجگی نہر رنگ روڈ میں چند یوم قبل ملنے والی بوری بند نعش کے اندھا قتل کا سراغ لگا کر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
ایس پی ورسک ڈویڑن تیمور خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ورسک امیتاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ شیر عالم خان اور دیگر تفتیشی افسران کی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دھر لیا ۔
گرفتار ملزمان نے مویشی اور گاڑی کی لالچ کی خاطر 7 فروری کو سوزوکی ڈرائیور کو قتل کرنے کے بعد نعش بوری میں بند کرکے نہر میں پھینک دی تھی، جس کی شناخت بعد میں فاروق ولد ضمیر گل سے ہوئی۔
پولیس نے بھائی نصیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اندھا قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مویشی اور گاڑی کی لالچ میں سوزوکی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
کاروائی کے دوران وارادت میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول، مویشی فروخت کرنے کے عوض حاصل کی گئی رقم ایک لاکھ روپے اور مقتول کی گاڑی سوزوکی بھی برآمد کرلی گئی ہے-

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے