پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کامخصوص نشستوں کےلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست سے رجوع کر لیا ہے ۔
دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے اور ان کی اسکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے، پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے اور مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہیں۔
امیدواروں نے بیان حلفی دیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتا اور صرف سپریم کورٹ کو ہی یہ اختیار حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف