تاحیات نااہلی ختم

سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ ختم، تفصیلی فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
53 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی فیصلے میں شامل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی، آرٹیکل 62 ون ایف میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کو تنہا پڑھا جائے تو اس کے تحت سزا نہیں ہو سکتی۔
فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا تصور بنیادی حقوق کی شقوں سے ہم آہنگ نہیں، تاحیات نااہلی عوام کے ووٹ کے حق سے متصادم ہے، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا طریقہ کار کیا ہوگا اس بات کی وضاحت کرنے کیلئے ایسا کوئی قانون نہیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک