پاکستان میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیئں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: پاکستان میں حالیہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کا بننا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے بارے میں اٹھنے والے شور میں حقیقت ہے یا نہیں اس سے قطع نظر اس معاملے میں تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج