پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر پیپلز پارٹی سے لیے جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملک میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل سابق وزیر اعظم شہباز شریف پر ہوگی، پی پی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر پیپلز پارٹی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے گورنرز ن لیگ سے ہونگے۔
موجودہ منظر نامے کے بارے میں فیصل کریم منڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اعتماد اور سپیکر کیلئے ووٹ دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں حکومت کو سپورٹ کریں گے جبکہ ہم تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کریں گے۔
ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم منڈی کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم میں 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ موجودہ صورتحال اس سے تھوڑی مختلف ہے دیکھتے ہیں شہباز شریف کیسے لیڈ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ترجمان پی پی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز پیپلز پارٹی جبکہ سندھ اوعر بلوچستان کے ن لیگ سے ہونگے.

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں چھت گر نے سے بچی جاں بحق ،3افراد زخمی