سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 61 ہزار کی حد بحال

ویب ڈیسک: انتخابات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 61 ہزار کی حد بحال۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھِ جا رہی ہے۔ اس دوران 61 ہزار کی حد بحال ہو گئی جبکہ ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 496 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت