اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: اسرائیل نے ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل جو اتحادی ملکوں کی جانب سے پیش کیا گیا تھا مسترد کر دیا۔
اس سلسلے میں اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد منظور کی۔
ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نے حمایت اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
اس قرار داد میں مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کی مخالفت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب