خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب ، بجٹ منظوری کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا الوداعی اجلاس آج 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سید ارشد حسین شاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی نگران کابینہ آئندہ 4 ماہ بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ 4 ماہ کے بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو رہی ہے، نگران صوبائی کابینہ کے الوداعی اجلاس میں‌نگران وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا