خواجہ سہیل منصور ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی رکنیت سے مستعفی

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رہنماء خواجہ سہیل منصور ذاتی وجوہات کی بناء پر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو ارسال کر دیا۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
یاد رہے کہ 2023ء میں خواجہ سہیل منصور ایم کیو ایم سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا