علی خورشیدی یا مراد علی شاہ، وزارت اعلیّ سندھ کا فیصلہ کل ہوگا

ویب ڈیسک: پاور شیئرنگ کے معاملے پر پی پی اور ایم کیو ایم کے مابین سندھ اسمبلی کے فلور پر اتفاق نہ ہو سکا۔ وزارت اعلیٰ سندھ کیلئے متحدہ نے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کے خلاف اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے قائد ایوان سندھ اسمبلی کے لئے علی خورشیدی کو منتخب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت اعلیٰ سندھ کے اہم منصب کیلئے کا مقابلہ ہوگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کے مابین کل مقابلہ ہوگا۔
اس حوالے سے سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ جبکہ متحدہ نے علی خورشیدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ،

مزید پڑھیں:  پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ویدانت پٹیل