90کروڑ روپے جاری

خیبر پختونخوا :ڈبل شفٹ سکولوں کو تنخواہوں کیلئے 90کروڑ روپے جاری

ویب ڈیسک:خیبرپختونخواحکومت نے تمام بندوبستی اضلاع کے ڈبل شفٹ سکولوںکے سٹاف کی تنخواہوں کے لئے 90کروڑ روپے جاری کردیئے ۔
جاری مراسلے کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے مجموعی طورپر25بندوبستی اضلاع کیلئے90کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیںجس میں باجوڑ کیلئے ساڑھے5کروڑ روپے بھی شامل ہیں ۔
:فنڈزمیں سے55کروڑ روپے سے زائدمردٹیچرز اور34کروڑ29لاکھ روپے سے زائد فنڈز خواتین ٹیچرز کیلئے جاری کئے گئے
مردانہ سٹاف کیلئے 4کروڑ25لاکھ روپے سے زائدفنڈجبکہ ایک کروڑ 38لاکھ روپے سے زائد زنانہ سٹاف کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا