مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک: سندھ کے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے والے مراد علی شاہ نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر اور پی پی پی رہنماؤں سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا ۔
مراد علی شاہ نے 148 میں سے 112 جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار نے 36 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے