خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا ،نو منتخب اراکین حلف لیں گے ۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس کل صبح 11بجے ہوگا ، تلاوٹ اور ترجمہ کے بعد نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔
نو منتخب اراکین حلف لینے کے بعد حاضری رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے ۔
سپیکر وڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی بھی 28 فروری کو عصر پانچ بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای