فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں،فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے،گورنر خیبرپختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر کے نام کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اختلافات سے بچنے کے لیے صدر کے انتخاب سے پہلےگورنر کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔
پارٹی میں اختلافات کی صورت میں صدارت کے لیے آصف زرداری کے ووٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 10 مارچ کے بعد گورنر کے نام کے اعلان سے متعلق صوبائی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ