بجلی بلوں میں اضافہ

نوشہرہ، بجلی بلوں میں اضافہ پر عوام سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے تو دوسری طرف بجلی بلوں میں اضافہ سے غریبوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود ایک بار پھر بجلی بلوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی تواتر سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان