آئِی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
اس فہرست میں بھارتی بیٹر شبمن گل دوسرے جبکہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے رینکنگ کی بولرز کی فہرست میں پروٹیز کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے جبکہ آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ایک روزہ میچز آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج