16 ویں‌قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، صدر نے منظوری دیدی

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 16 ویں‌قومی اسمبلی کا اجلاس آج ا10 بجے طلب کر لیا۔
ذرائع کا اس سے قبل اجلاس روکے جانے کے حوالے سے بتایا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل نہ ہونے کے باعث روک رکھی تھی۔ تاہم اب صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 ویں‌قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں‌نو منتخب ارکان اسمبلی حلف لیں گے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کے بعد کارروائی ملتوی کر دی جائِیگی۔ ن لیگ نے شہباز شریف کو وزیراعظم جبکہ ایزا صادق کو سپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا .
اراکین اسمبلی کے استقبال کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں .

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی