سٹاف کی کمی

ہری پور، گورنمنٹ پرائمری سکول مرادپورمیں سٹاف کی کمی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے دورافتادہ علاقہ تناول تربیلہ جھیل کے پار گاؤں مرادپور میں گورنمنٹ پرائمری سکول مرادپور عرصہ دراز سٹاف کی کمی کا شکار ‘حکومت سٹاف کی تعیناتی عمل میں نہ لا سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقے میں روزانہ بچے سکول آتے ہیں اور بغیر کچھ سیکھے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔
سکول میں سیاسی بنیادوں پر سٹاف تعیناتی کے بعد دوسرے علاقوں کو ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے جبکہ سکول میں پانی ہے نہ ٹوائلٹ، بینچ اور ڈیسک بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنت پرائمری سکول مراد پورمیں مستقل بنیادوں پر سٹاف کی تعیناتی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قرار دیدیا