رونالڈو

رونالڈو کو 2میچوں کی پابندی اور جرمانے کا سامنا

پرتگال اور سعودی لیگ میں النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر نامناسب اشارے کرنے پر 2 میچوں کی پابندی لگادی۔
سپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘گول’ کے مطابق رونالڈو پر سعودی فٹبال لیگ کے میچ کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر پابندی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
سعودی لیگ میں الشباب اور النصر میچ کے دوران شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر رونالڈو غصے میں آگئے۔ النصر کی طرف سے گول کرنے کے بعد انہوں نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی سعودی فٹبال باڈی نے جانچ پڑتال کی جس کے بعد رونالڈو پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات