وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور یا عباد اللہ خان؟ افیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چناو آج کیا جائیگا۔ اس منصب کیلئے سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور اوعر مسلم لیگ ن کے امیدوار عباد اللہ خان میں مقابلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
اس کے بعد آج وزیراعلیٰ ِخِبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایوان میں 118 ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے. علی امین گنڈاپور کو 91 جبکہ عباد اللہ خان کو 17 ممبران کی حمایت حاصل ہے.
یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی نے بائیکاٹ کردیا ہے.

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں