الیکشن کی بجائے سلیکشن پر 50 ارب روپے خرچ کئے گئے، سراج الحق

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ اب کی بار الیکشن کی بجائے سلیکشن پر 50 ارب روپے خرچ کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ٹھیکہ داری نظام ہے، مزدور کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے جبکہ ان کی کسی کو فکر ہی نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہناہے کہ سب سے بڑھ کر اس ملک اور ہر حکومت پر مزدوروں کا حق ہے، مزدور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن آج حکمران مزدوروں کے حقوق سے لاپروہ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 2024 ءکے فراڈ الیکشن مزدوروں نے مسترد کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی بجائے سلیکشن پر 50 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجوہات ہیں کہ عوام نے حکومت بننے سے پہلے ہی اسے مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی