چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کا دورہ صوابی

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے ضلع صوابی کا دورہ کیا اور اس دوران وہ چھوٹا لاہور تحصیل بھی گئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے دورہ صوابی کے دوران مختلف عدالتوں کا دورہ کیا ۔ تحصیل کچہری میں انہوں نے پودا بھی لگایا۔
دورہ کے دوران چیف جسٹس ابراہیم خان نے وکلاء برادری کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر اور فلور ملز مالکان کے مذاکرات پھر ناکام، ہڑتال جاری