نیب کا گزشتہ 3 سالوں میں ڈیڑھ ہزار ارب سے زائد کی وصولی کا دعویٰ

ویب ڈیسک: نیب کی جانب سے گزشتہ 3 سالوں میں ڈیڑھ ہزار ارب سے زائد کی وصولی کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے، ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ تین برسوں میں ملک میں بدعنوانی میں ملوث افراد سے مجموعی طور پر 1ہزار669ارب 67کروڑ80لاکھ روپے وصول کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
ان رقوم میں براہ راست 21ارب23کروڑ 70روپے اوران ڈائر یکٹ طورپر1ہزار648ارب 44کروڑ10لاکھ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 15 ارب 43کروڑ90لاکھ روپے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، بینکوں اور دیگر متاثرین کو واپس کر دیئے گئے ہیں۔
ان رقوم میں صوبائی حکومتوں کو ایک ارب63کروڑ روپے اور محکموں اور بینکوں کو دوا رب 24کروڑ روپے واپس کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نیب کی جانب سے گزشتہ 3 سالوں میں ڈیڑھ ہزار ارب سے زائد کی وصولی کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل