نااہلی ختم، ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب لڑنے کا گرین سگنل

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سے نااہلی کی سزا ختم ہوتے ہی صدارتی انتخاب لڑنے کے دروازے کھل گئے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت ری پبلکن کے سینئر رہنما اور امریکی صدارتی انتخاب کے مضبوط امیدوار ڈونلڈ ٹرپ نے انتخابات سے قبل بڑی قانونی جنگ جیت لی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کولوراڈو میں صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے 9 ججز کے بنچ نے متفقہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور