میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 17 مارچ سے ہوگا

ویب ڈیسک: امریکی ریاست فلوریڈا میں میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میلہ 17 مارچ سے لگے گا۔ یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ میامی اوپن کا 39 واں ایڈیشن ہے۔
ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے کامایب انعقاد کیلئے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ڈبلز، مینز سنگلز اور ڈبلز مقابلے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق میامی اوپن ہارڈ کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان