50 ماہی گیر لاپتہ

کراچی، کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 50 ماہی گیر لاپتہ، تلاش جاری

ویب ڈیسک: ماہی گیروں کی کشتی کھلےسمندر میں ڈوب جانے سے 50 ماہی گیر لا پتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے 50 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔ ان ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے جو مچھلی کا شکار کرنے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعہ کے بعد سے ماہی گیروں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ اس لئے انہیں تلاش کرنے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن