فیس بک، انسٹاگرام

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند ہوجانے کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں نامعلوم تکنیکی مسائل کی وجہ سے میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلی کیشنز ڈائون ‘صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤ نٹس خود بخود بند ہوگئے تھے ۔
تقریبا ڈیڑھ یا پونے دو گھنٹے کے تعطل کے بعد فیس بک دوبارہ بحال ہوگئی تاہم انسٹاگرام استعمال کرنے میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
فوری طور پر فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا تھا اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی تھی ۔
صارفین کا کہنا تھا کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز بند ہونے کی شکایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا